• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم سی غربی کراچی اور مائناریٹیز افیئرز سندھ کے 61ترقیاتی منصوبوں کے 24کروڑ کے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن غربی اور مختلف مائناریٹیز افیئرز سندھ نے اپنی حدود میں 61ترقیاتی اسکیموں کے لیے 24کروڑ روپے سے زائد کے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ رقم مختلف علاقوں میں پہلے سے موجود نظام کی بہتری اور نئے ڈویلپمنٹ کاموں اور سندھ میں موجود مندروں اور شمشان گھاٹوں کی مرمت اور ازسرنو تعمیر کے لیے خرچ کی جائے گی۔ 27منتخب علاقوں میں موجود سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ڈی ایم سی سائوتھ میں منتخب علاقوں میں سیوریج کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے، اسکولوں کی مرمت، محلوں کی فٹ پاتھوں کی مرمت اور سڑکوں کی استرکاری کی مد میں رقم خرچ کی جائے گی۔ سب سے کم رقم کا ٹینڈر 24لاکھ روپے اور سب سے زیادہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے۔
تازہ ترین