• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت کے اتحادی ہیں، تجاویز کو مخالفت نہ سمجھا جائے، چوہدری شجاعت

حکومت کے اتحادی ہیں، تجاویز کو مخالفت نہ سمجھا جائے، چوہدری شجاعت


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد ہے، ہمیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے اور تجاویز کو مخالفت نہ سمجھا جائے، ہماری پارٹی کے لیڈر چوہدری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں۔ وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے ہمراہ لاہور بار کے نومنتخب صدر جی اے خان طارق اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پر ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہماری باتوں کو مخالفت کے زمرے میں نہیں لینا چاہئے، ہم تنقید نہیں کرتے بلکہ تجاویز دیتے ہیں، ہماری تجاویز اور باتوں سے حکومت کو استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ ہم بطور اتحادی اپنی تجاویز سے حکومت کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین