• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی قوانین کے تحت، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک مقابلتی عمل کے تحت ایئر مارشل ارشد ملک کو سی ای او کو پی آئی اے نامزد کیا ہے جس کی توثیق وفاقی کابینہ نے کی۔ ترجمان پی آئی اے نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایئر مارشل ارشد ملک کی ۜقیادت میں پی اے ایف کے حاضر سروس افسران کی ایک ٹیم کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ قومی ایئرلائن میں نظم وضبط اور اصلاحات لائے، خسارے کو کم کرے اور پی آئی اے کو عالمی ایوی ایشن کی دنیا میں کھویا ہوا مقام واپس دلوائے۔ اس وژن کے ساتھ، ٹیم نے اپنا کام پیشہ ورانہ طریقے سے سرانجام دیا اور تمام فیصلے میرٹ پر کئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت، سی ای او پی آئی اے نے اپنے اختیارات بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سونپ دیئے ہیں۔
تازہ ترین