کراچی(اسٹاف رپورٹر)انتظامی معاملات کو چلانے کے لیے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پانچ رکنی کمیٹی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات سونپ دیئے۔ کمیٹی کا سربراہ چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہرکو مقرر کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں چیئرمین اعجاز مظہر کے علاوہ سیکرٹری ایوی ایشن نثار جامی، بورڈ کے ارکان نوید ملک، طارق کر مانی، عاطف باجوہ شامل ہوں گے ۔