• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیب نے سزائیں دینی ہیں تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب نے سزائیں دینی ہیں تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 11فروری تک توسیع کردی ہے۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر نیب نے خود سزائیں دینی ہیں تو ہم عدالتیں بند کر دیتے ہیں، نیب کے پاس کسی کو سزا دینے کا اختیار نہیں ، نیب صرف تفتیش کر سکتا ہے۔ شرجیل میمن کی سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ اس موقع پر شرجیل میمن اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے،شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے نیب آرڈیننس کے تحت انکوائری ختم کرنیکی درخواست بھی دی ہے۔ نیب سولر پینل کیس میں شرجیل میمن کی گرفتاری چاہتا ہے، شرجیل میمن نے صرف بطور وزیر سندھ روشن پروگرام کی سمری آگے بھیجی، وہ منصوبے کی منظوری دینے والی کمیٹی کے رکن بھی نہیں تھے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شرجیل میمن پہلے بھی ایک کیس میں گرفتار رہ چکے ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن پہلے اس کیس میں گرفتار نہیں تھے۔

تازہ ترین