• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ میں گریٹر مانچسٹر میں شراب نوشی پر 370 ڈرائیورز گرفتار

مانچسٹر (خورشید حمید) گریٹر مانچسٹر پولیس نے گزشتہ سال دسمبر کے مہینہ میں شراب نوشی اور منشیات استعمال کرکے ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 370ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر اور نیوائر کے دوران پولیس کے خصوصی آپریشن None for the roadکے دوران گریٹر مانچسٹر کی مختلف سڑکوں پر 1414ڈرائیورں کو روک کر سانس کا ٹیسٹ لیا گیا جن میں 261افراد کو قانونی حد سے زائد مقدار میں شراب پینے کے جرم میں حراست میں لیا گیا جب کہ 111ڈرائیوروں کے غیرقانونی ڈرگ کے استعمال کے ٹیسٹ مثبت آنے پر جیل بھیج دیا گیا۔ چیف انسپکٹر میٹ بیلی سمتھ جو اس خصوصی مہم کی نگرانی کررہے تھے کا کہنا ہے کہ اس مہم کے شاندار نتائج اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ None for the roadکا پیغام کتنی اہمیت کا حامل ہے میں کمیونٹیز کو یقین دلاتا ہوں کہ اگرچہ کرسمس اور نیوائر کے خصوصی تہوار اختتام پذیر ہوگئے تاہم گریٹر مانچسٹر پولیس ڈرنک اینڈ ڈرگ ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون 2020کے پورے سال جاری رہے گا۔

تازہ ترین