گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی سپلائی بند کر دی، وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ضلع گجرات کے پیٹرول پمپ مالکان نے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے پیٹرول کی سپلائی روک دی ہے، پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی کمی پیچھے سے ہوئی ہے، جس سے پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لیے اقدامات کر دئیے گے ہیں۔