• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غلط پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،عمران گورائیہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورایہ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے گندم کے بحران کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں اضافے کابحران شدت اختیار کر گیا ہے لیکن پی ٹی آئی کی نالائقوں کی حکومت سب اچھا کی رٹ لگارہی ہے، آنے والے دنوں میں چینی بحران بھی سر اٹھا رہاہے، حکومت کی غلط پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حالات یہاں تک پہنچ گے ہیں غریب خودکشیاں کر نے پر مجبور ہورہے ہیں۔
تازہ ترین