• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیوواسکولر بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں، پروفیسر عمر سادات

لاہور (جنرل رپورٹر) برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں کام کرنے والے پاکستانی سرجن پروفیسر عمر سادات نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں دل کی بیماریوں کے حوالے سے لیکچر دیا ۔پروفیسر عمر کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر دو سکینڈ کے بعد ایک شخص کو سٹروک ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارڈیوواسکولر بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔کارڈیوواسکولر بیماریوں سے ہر سال جان ہارنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 80لاکھ سے زائد ہے۔ان بیماریوں پر مزید ریسرچ اور واسکولر سرجری کی سروسز کو بہتر کرنا ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ کارڈیوواسکولر بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں تاہم نئے علاج نہیں آرہے۔
تازہ ترین