گجرات ( نمائندہ جنگ ) پولیس اہلکار بیوہ خاتون کے گھر گھس گئے ، خاتون اور اس کی 5 بیٹیوں کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ، تھانہ رحمانیہ کا ایس ایچ او مسعود عالم دیگر ملازمین کے ہمراہ محلہ امین آباد کی رہائشی بیوہ ذکیہ بی بی کے گھر گھس گیا ، ذکیہ بی بی اور اس کی بیٹیوں ماریہ ، ثمینہ ، عظمیٰ وغیرہ کو بندوقوں کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا ،ذکیہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملازمین نے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے 50 ہزار نقدی ، 5 تولے زیورات ، موبائل فونز وغیرہ بھی ساتھ لے گئے ، ایس ایچ او مسعود عالم نے بتایا کہ خاتون کا داماد نواز ڈکیتی کا ملزم ہے ، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا ، جس پر اہل خانہ نے ہم پر حملہ کیا ، ملازمین نے نقدی ، زیورات وغیرہ چھیننے کا الزام درست نہیں ۔