• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا آپریشن ، ایک روز میں116بجلی چورپکڑلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں116بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ31ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 22 لا کھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔21جنوری کو ملتان میں13 گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو16054یونٹس چوری کرنے پر264526 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ وہاڑی میں12 گھریلو صارفین کو9484 یونٹس چوری کرنے پر171661روپے جرمانہ ، مظفر گڑھ میں 20 گھریلوصارفین کو20367یونٹس چوری کرنے پر326182روپے جرمانہ، جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو24028 یونٹس چوری کرنے پر491789روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
تازہ ترین