• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے سکالر محمد نواز نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاوریونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے فیکلٹی ممبر محمد نواز نے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا ۔ ایک دہائی سے درس وتدریس سے وابستہ فیکلٹی ممبر کے پی ایچ ڈی مقالہ کا عنوان مولانا محمد طاہر پنج پیری کی پشتو صوتی تفسیر کا اردو ترجمہ تحقیق و تدوین تھا۔ ان کی تحقیق کی نگرانی پروفیسر معراج الاسلام ضیاء نے کی جبکہ بیرونی ممتحنین میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سید عبدالغفار بخاری اور اسلامیہ کالج تھیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سلیم الرحمٰن تھے جبکہ مقالہ کی نشست کے صدرنشین ڈاکٹر محمد سلیم ہوید تھے۔
تازہ ترین