آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھرتی قوانین کے موضوع پر دو روزہ تربیتی کورس کا انعقاد

پشاور(نیوزرپورٹر) خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں بھرتی قوانین کے موضوع پر دو روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیاتربیتی کورس کا مقصد ضلعی عدلیہ کے ججزکو بھرتی سے متعلق مروجہ قوانین سے آگاہی اور تربیت فراہم کرنا تھایہ تربیتی کورس جوڈیشل اکیڈمی آئی ٹی ونگ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں منعقد کرایا جس میں تمام اضلاع کے سینئرسول ججزصاحبان نے آن لائن شرکت کی کورس کا انعقاد چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا تھا ماہرین نے بھرتی قوانین کے مختلف پہلووں پرلیکچرز دیئے اور بھرتی سے متعلق مختلف مراحل ، ان میں موجودہ نقائص اور مسائل کی نشاندہی اوران کے حل سمیت مروجہ قوانین کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو اور مباحثہ کیا۔

پشاور سے مزید