آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مکلی: جھونپڑی میں آگ لگ گئی، ماں اور 2 بچے جاں بحق

مکلی: جھونپڑی میں آگ لگ گئی، ماں اور 2 بچے جاں بحق


سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے مکلی میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق اور دیور زخمی ہو گیا۔

مکلی کی کچی آبادی میں جھونپڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون کا دیور شدید زخمی ہوا ہے جسے نازک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

واقعے کے وقت تمام افراد گہری نیند سو رہے تھے، آگ لگنے کی وجہ جھونپڑی میں جلنے والے دیئے کو بتایا جا رہا ہے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون شبانہ، اس کی 5 سالہ بچی سوہانہ اور 7 سالہ بیٹا حنین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، تین ہٹی، جھونپڑیوں میں لگی آگ بجھا دی گئی

جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی اور بچوں کے ماموں نے بتایا ہے کہ شدید تیز ہواؤں کے باعث آگ نے تیزی سے جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی صدام نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، بچوں کے والد کوٹری میں کام کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید