امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ تالاہاسی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک بلند قامت درختوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے وقت تباہ ہونے والے طیارے گرومان AA5 میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر موجود تھا او ر خوش قسمتی سے دونوں ہی محفوظ رہے۔
سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔