• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی ٰ بخاری کو بھی طلب کرلیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی ٰ بخاری کو بھیجے گئے ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک ویڈیو کیس پر تحقیقات جاری ہیں، معلوم ہوا ہے کہ آپ بھی اس کیس سے متعلق حقائق سے آگاہ ہیں ۔

نوٹس میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آپ 28 جنوری کو دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں انویسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوں اور پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں۔

تازہ ترین