• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کوئی سیکورٹی خدشات نہیں، بنگلادیشی کپتان

پاکستان میں کوئی سیکورٹی خدشات نہیں، بنگلادیشی کپتان


بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیکورٹی خدشات نہیں، یہ سب ہم بنگلا دیش چھوڑ آئے ہیں، یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے کےلیے پر عزم ہیں۔

لاہور میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان ٹی20 رینکنگ کی نمبر ون ٹیم ہے، ان کے ذہن میں صرف اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، بابر اعظم

بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، ٹی20 فارمیٹ میں کارکردگی کے لحاظ سے بہت مستقل مزاج ہے، جس کا اندازہ ہمیں رینکنگ دیکھ کر بھی ہوتا ہے۔

محموداللّٰہ نے اُمید ظاہر کی کہ گزشتہ چند سیریز کی کارکردگی کو پاکستان کے خلاف دُہرائیں گےاور جس طرح سے کھلاڑی محنت کررہے ہیں ہمیں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے، جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تقریباً 11 سال بعد مہمان بنگلا دیش اور ٹیم پاکستان پاک سرزمین پر مدمقابل ہوں گی، سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کےلیے اچھی تیاری کی ہے، بنگلا دیش کے خلاف متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انہیں بہت خوشی ہے کہ دس سال پہلے جہاں وہ بال پِکر تھے، آج کپتانی کررہے ہیں۔

تازہ ترین