• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، بابر اعظم

سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، بابر اعظم


پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز کےلیے اچھی تیاری کی ہے، بنگلا دیش کے خلاف متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انہیں بہت خوشی ہے کہ دس سال پہلے جہاں وہ بال پِکر تھے، آج کپتانی کررہے ہیں۔

تقریباً 11 سال بعد مہمان بنگلا دیش اور ٹیم پاکستان پاک سرزمین پر مدمقابل ہوں گی، سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ سے محبت اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو قریب سے دیکھنے کی لگن نے ہی انہیں آج اس مقام تک پہنچایاہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کوئی سیکورٹی خدشات نہیں، بنگلادیشی کپتان

کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابراعظم کا کہنا ہےکہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے بیٹنگ کے لیے میدان میں جاتے وقت شائقین کرکٹ کا جوش اور ولولہ کسی بھی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلا دیشی ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی کرکٹ کی گہما گہمی

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزا ز ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کےاعلان سے اب تک وہ بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے منتخب کردہ قومی اسکواڈ بہترین سینئر اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شعیب ملک اور محمدحفیظ کی صورت میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیےمفید ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو گذشتہ9میں سے 8میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر انہیں یقین ہےکہ پاکستان ٹی 20 ٹیم بہترین نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین