• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں کچرے کے ڈھیر، راہ گیروں کو پریشانی کا سامنا

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈٖ میں اہم مقامات پر بھی لوگ کچرا پھینکنے سے باز نہیں آئے۔ مقامی چرچ کے داخلی راستے پر کچرا پھینکنے سے آنے جانے والوں کو مشکلات دربیش ہیں۔ چرچ آنے والوں کو اس کچرے سے بچتے ہوئے داخل ہونا پڑ رہا ہے، لکڑی کے بڑے بڑے ٹکروں پر مشتمل کچرے کا ڈھیر چرچ کے مرکزی دروازے پر جمع ہے۔ علاقہ مکین اس اس حوالے سے پریشان ہیں اور انہوں نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کا بھی احترام نہیں کیا جاتا۔ چرچ کی زمین کیونکہ سٹیفورڈ کونسل کی ملکیت نہیں ہے اس لئے اس کچرے کو چرچ انشورنس کی رقم سے صاف کروانا ہوگا۔
تازہ ترین