• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن ( جنگ نیوز) ڈیوٹی کے دوران باقاعدہ خفیہ جنسی ایسالٹ کرنے پر ایک پولیس افسر کو بدکاری کے جرم میں برطرف کر دیا گیا ۔کمبریا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے پی سی میٹ سمپسن نے 2014 اور 2016 کے درمیان رات گئے جنسی رابطے کرنے کا اعتراف کیا۔ ایک خاتون نے مس کنڈکٹ ہیئرنگ دوران بتایا کہ وہ جنسی فعل کے دوران بہت جلدی میں ہوتا 29 سالہ سمپسن نے دعوی کیا کہ اسے صرف اپنی شفٹ ختم ہونے کے بعد دیکھتا تھا لیکن کمبریا پولیس کے مس کنڈکٹ پینل کو بتایا گیا کہ جس دوران اس کو اپنی ڈیوٹی انجام دینی تھی اس وقت اس نے عورت سے 20 سے زائد ناجائز ملاقاتیں کیں ۔ مس کنڈکٹ پینل نے نتیجہ اخذ کیا کہ پولیس افسر نے ڈیوٹی کے اوقات میں مس ایکس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جیسا کہ پولیس کمپیوٹر سسٹم سے پتہ چلا کہ وہ اس کے بارے میں ذاتی طور پر متجسس تھا ۔ پینل چیئرمین نکولس واکر نے کہا کہ پی سی سمپسن کی جانب سے یہ فرائض کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ڈپٹی چیف کانسٹیبل مارک ویبسٹر نے کہا کہ اس کے کارروائی کی وجہ سے ہم عوام کے متوقع معیار سے بہت نیچے گر گئے۔
تازہ ترین