بیوی کا حق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہےکہ نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سےمشروط نہیں، اور نہ ہی یہ شوہر کی صوابدید ہے۔ یہ بیوی کا حق ہے جو نکاح ہوتے ہی بلا کسی شرط کے پیدا ہوجاتا ہے اور اس کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے۔