• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں ایف آئی اے نے آٹے بحران کی تحقیقات شروع کردی

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر سندھ میں آٹے کے بحران کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مذکورہ تحقیقات کیلئے سندھ بھر کے آٹھ سرکلز سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سعید میمن نے ڈائریکٹر کے ایماء پر مراسلہ نمبر DSK-728-35سندھ میں موجود سرکلز بشمول اے ایچ ٹی سی کراچی، ٹرپل سی کراچی، سی بی سی کراچی، ایس بی سی کراچی، اے سی کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد کے سربراہوں کو ہدایات دی ہیں کہ آٹے کے بحران کی تحقیقات کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جو فیئر پرائس شاپس، یوٹیلیٹی اسٹورز، جنرل/ریٹیلر اسٹورز، مختلف علاقوں کے ہول سیل اسٹورز جو ان کی حدود میں واقع ہیں، وہاں سے 20کلو اور 40کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمتیں معلوم کریں۔
تازہ ترین