• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ سے سپرسٹور ایسوسی ایشن کے مذاکرات

لاہور(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپر سٹور ایسوسی ایشن سے مذاکرات ہوئے،سپر سٹور ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز اور جنرل سیکرٹری عمران سلیمی نے بات چیت کی۔سپر سٹور ایسوسی ایشن آج سے دالیں، سبزیاں فروخت کریں گی۔جنرل سیکرٹری عمران سلیمی نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مطالبات بتا دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ سٹور ایسوسی ایشن کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور وفکر کریں گے۔
تازہ ترین