• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو اپنی فوج پر مکمل اعتماد ہے،اعجاز عالم آگسٹن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے غزنوی بلاسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری پاکستانی قوم بالخصوص پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بلا شبہ پاکستانی عوام کو اپنی پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اپنی جانیں تک نچھاور کر نے سے نہیں گھبرائیں گی جبکہ غزنوی کا کامیاب تجربہ ایک ایسی خبر ہے،جس سے پاکستان کے دشمنوں اور وطن عزیز کے خلاف بری نظر رکھنے والوں کے حوصلے یقینی طور پر پست ہوئے ہوں گے کیونکہ پاکستان کا دفاع اب ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن اسلئے بھی خوشی کا دن ہے کیونکہ ملکی دفاع میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے اور اس وقت بھارتی افواج کے سربراہ کہ جانب سے نفرت کے پیغام کا بہترین جوا ب ہے کہ ہم باتیں نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کر گزرنے والے لوگ ہیں۔
تازہ ترین