• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بنگلا دیش کیخلاف 1دن میں 2 فتوحات کیلئے پر عزم

قومی سینئر کرکٹ ٹیم لاہور میں بنگلہ دیش سینئرکے خلاف اور انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف جیت کے لیے پر عزم ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہورہا ہے ، قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی بادشاہت بچانے کے لیے ہوم سیریز میں فتح درکار ہے۔

پاکستان بنگلا دیش کیخلاف 1دن میں 2 فتوحات کیلئے پر عزم
پاکستان سینیئر ٹیم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

یہ بھی دیکھئے: بنگلہ دیش کیخلاف گرین شرٹس کی ممکنہ فائنل الیون


دوسری جانب جنوبی افریقا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم بنگلادیش انڈر 19 کے خلاف آج پوچفسٹروم کے میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج کے میچ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرے گی ۔

پاکستان بنگلا دیش کیخلاف 1دن میں 2 فتوحات کیلئے پر عزم
پاکستان انڈر 19 ٹیم

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ابھی تک دونوں ٹیمیں اپنے دو دو میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہیں۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ دو میچز میں اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔

تازہ ترین