• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’تعلیم کا عالمی دن‘ منایا جارہا ہے۔

3 دسمبر2018 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی جس کا مقصد امن اور ترقی کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر یعنی اچھے اساتذہ، اس نظام کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

پاکستان میں تعلیم کا شعبہ سنگین مسائل سے دوچار ہے ، اور یہاں ہنگامی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

بین الاقوامی سطح پر تعلیمی عمل کو معیاری بنانے کے لیے نت نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔دنیا بھر میں آج بھی 61 کروڑ 70 لاکھ بچے اور بالغ افراد بنیادی ریاضی کو پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں۔

تازہ ترین