• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے فیاض چوہان کیلئے حریم زادہ کے نعرے

 وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی



وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی جانئے: پاکستان کا ٹک ٹاک سے صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے: شاہ ویر جعفری کو حریم شاہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر تنقید کا سامنا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران ن لیگ کے ایم پی اے ارشد ملک اور ساتھی ارکان نے ’حریم زادہ، حریم زادہ’ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر فیاض چوہان غصے میں آ گئے اور  اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے دلشاد بیگم اور طاہرہ سید کا طعنہ دے دیا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا، کسی کو یاد ہے کہ میں یاد کرادوں۔

یہ بھی پڑھیے: مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ارکان کی جملے بازی ایسی تھی کہ ایوان کی کارروائی چلانے والے ڈپٹی اسپیکر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ پاسکے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہیں سنائیں ان کو نکال کر، چیخ کر میری آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، میں نے جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک اسٹار سرکاری دفتر کیسے گئیں؟ تحقیقات شروع

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے بولنے پر میں جواب دیتا ہوں، ہمیشہ میں نے بعد میں جواب دیا ہے ۔

تازہ ترین