• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ، پی ٹی آئی مذاکرات میں بھی حریم شاہ کا تذکرہ؟

متحدہ، پی ٹی آئی مذاکرات میں بھی حریم شاہ کا تذکرہ؟


حکمران جماعت تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مذاکرات میں بھی حریم شاہ کا تذکرہ ہوا۔

کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کابینہ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کی قیادت کو منانے کےلیے اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اسد عمر کابینہ میں خالد مقبول کی دوبارہ شمولیت کے ایک نکاتی ایجنڈے کے ساتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پہنچے۔

کراچی کے مسائل پر دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری تھےکہ ایک موقع پر ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا تذکرہ بھی ہوا ۔

متحدہ اور پی ٹی آئی کے وفود نے حریم شاہ کا نام لیے بغیر ہی تذکرہ کیا، اس موقع پر ٹک ٹاک گرل کی دبئی سے ڈی پورٹ کیے جانے کی خبر کا ذکر چھڑا ۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے کہا کہ سنا ہے دبئی سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے؟

وفاقی وزیر اسد عمر نے جواباً کہا کہ سنا ہے وہاں بھی وہ کسی وزارتی کانفرنس میں پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین