آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رابعہ احمد

بہت سال پہلے کی بات ہے۔ ایک گاؤں میں دو بھائی رہتے تھے۔ دونوں بھائی لکڑیاں کاٹتے تھے۔ اور ان کو بیچ کر اپنا گزارا کرتے تھے۔ بڑے بھائی کا رویہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا۔ وہ سارا کھانا خود کھا جاتااو کوئی چیز چھوٹے بھائی کو نہیںلینے دیتا تھا، سارا کام بھی چھوٹے بھائی سے کرواتا۔

ایک دن صبح سویرےبڑا بھائی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے گیا۔ وہ ایک درخت کے پاس پہنچ کے کہتا ہے، یہاں لکڑیاں اچھی نہیں تھوڑا آگے چلتا ہوں۔ چلتے چلتے وہ ایک جادوئی درخت کے پاس پہنچتا ہے۔ اور اس جادوئی درخت پر چڑھ کے شاخیں کاٹنے لگا۔ جادوئی درخت زور زور سے ہلنے لگا ،جس سے لکڑ ہارا درخت سے نیچے گر گیا۔ لکڑہارا دوبارہ سوچے بنا درخت کو کاٹنے لگا۔

جادوئی درخت نے لکڑہارے سے پیچھا چھوڑانے کےلیے اُس سے کہا،’’ اے لکڑہارے آگر آپ مجھے نہ کاٹو تو میں آپ کو سُونے کے آم دوں گا‘‘۔ لکڑہارے نے جب یہ سُنا تو فورا بولا ٹھیک ہے۔ اتنے میں لکڑہارے نے دیکھا تو اس کے سامنے کچھ سونے کے آم پڑے تھے۔ سونے کے آم دیکھ کے لکڑہارا لالچ میں آ گیا اور بولا اتنے تھوڑے آم مجھے آپ کے سارے آم چاہیے نہیں تو میں آپ کو کاٹ دوں گا۔

جادوئی درخت یہ سُن کے غصے میں آگیااور بولا،’’ تُم یہ نہیں کر سکتے، میں ایک جادوئی درخت ہوں۔ تمھیں مجھے دھمکی دینے کی سزا بھگتنی پڑے گی۔ جادوئی درخت نے اپنی جڑیں پھیلا کے لکڑہارے کو جگڑ لیا۔ اور قید کر دیا۔ شام ہونے والی تھی۔ آب لکڑہارے کو آپنی غلطی کا احساس ہوا۔ وہ رو روکر جادوئی درخت سے کہنے لگا۔ جادوئی درخت مجھے جانے دو، مجھے سونے کے آم بھی نہیں چایئے۔ لیکن جادوئی درخت اس کی کوئی بات نہیں سُنی۔

اندھیرا چھانے والا تھا، لکڑہارے کا چھوٹا بھائی گھر میں پریشان تھاکہ ابھی تک بڑا بھائی گھر کیوں نہیں آیا۔ وہ اپنے بھائی کی تلاش میں جنگل کی طرف نکل پڑا۔ چلتے چلتے اسے اپنا بڑا بھائی نظر آیا، جودرخت کی جڑوں جکڑا ہوا تھا۔ وہ بھاگتا ہوااپنے بھائی کے پاس پہنچا ۔اور سارا ماجرا پوچھا۔ لکڑہارے نے سارا قصہ اپنے چھوٹے بھائی کو سُنایا اور روتے ہوئے، اپنے چھوٹے بھائی سے معافی مانگنے لگا۔’’بھائی مجھے آپ بھی معاف کر دو میں نےتمھارے ساتھ بھی اچھا سلوک نھیں کیا۔ میں ہمیشہ اچھی چیز اپنے لیے پسند کرتا تھا۔ اگر میں یہاں سے بچ گیا، تو زندگی میں کبھی تم کو دُکھ نہیں دوں گا۔ جادوئی درخت دونوں بھائیوں کی باتیں سُن رہا تھا۔

لکڑہارے کے چھوٹے بھائی نے درخت سے کہا،’’ اے جادوئی درخت میرے بھائی کو معاف کردو۔ یہ لالچ میں آگیا تھا، ہم آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچا ئیں گے۔ جادوئی درخت اس کی بات سُن کے بولا ،’’ٹھیک ہے، لیکن میں ایک شرت پر آپ کے بڑے بھائی کو چھوڑوں گا۔ یہ مجھ سے وعدہ کرے کہ کبھی آپ کو تکلیف نہیں دے گا۔ لکڑہارا یہ سُن کے فورا بولا ٹھیک ہے میں وعدہ کرتا ہوں۔ جادوئی درخت نے اسے چھوڑ دیا۔ اور اپنے بہت سارے سونے کے آم ان دو بھائیوں کو دے دیئے۔ دونوں بھائی سونے کے آم لے کر خوشی خوشی اپنے گھر چلے گے۔

ہمیں اس کہانی سے سبق ملتا ہے، کہ جو ملے اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اور اپنے پیاروں کے ساتھ محبت کے ساتھ رہنا چاہیے۔ اور جوچیز اپنے لیے پسند کریں، وہی دوسروں کےلیے بھی پسند کریں۔