• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں پھانسی کی سزا کو سپورٹ کرتا ہوں،اسد عمر

میں پھانسی کی سزا کو سپورٹ کرتا ہوں،اسد عمر


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں پھانسی کی سزا کو سپورٹ کرتا ہوں ۔

قصور میں زینب کی دوسری برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہاکہ حکومت کے مجوزہ زینب الرٹ بل میں مجرم کےلیے پھانسی کی سزا رکھی گئی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ بعض پارٹیوں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کی جبکہ میں خوداس معاملے میں پھانسی کا حامی ہوں ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ آج وزیراعلیٰ ہاوس میں نئے آئی جی سےملاقات ہوئی ہے، ان کی ابتدائی کا رکردگی پر وزیراعظم ان سے مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں ایک نظام کے اندر تبدیلی آئی ہے ،ہمارا یقین ہے کہ عمران خان پولیس کو  بہتر کرکے دکھائیں گے۔

تازہ ترین