• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا وزیراعظم ’فیاض چوہان‘ کی حرکت کا نوٹس لیں گے؟

کیا وزیراعظم ’فیاض چوہان‘ کی حرکت کا نوٹس لیں گے؟


وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل خواتین یا کسی کی فیملی کو نشانہ بنانے کو تہذیب کے خلاف قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ہماری جماعت نے ایسا کبھی نہیں کیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اپوزیشن چاہے جتنی بھی تنقید کرلے، پی ٹی آئی خواتین کا نام نہیں لیتی یہ تہذیب کے خلاف ہے۔

عمران خان کی ذاتیات سے گریز اور کسی فیملی کو نشانہ نہ بنانے کی نصیحت کے باوجود آج فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں باوقار اور قابلِ احترام خواتین پر الزامات لگائے۔

صوبائی وزیر نے اُن خواتین کا تعلق سابق وزیراعظم نواز شریف سے جوڑا اور خواتین کے ناموں کا حوالہ بھی دیا۔

کیا وزیراعظم اپنے صوبائی وزیر کی اس نوعیت کی حرکت کا نوٹس لے کر ان سے باز پرس کریں گے؟

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے پر طنز کے لیے کھلم کھلا خواتین کے ناموں کا استعمال کیا۔

اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران ’حریم زادہ‘، ’حریم زادہ‘ کے نعرے لگائے۔

فیاض الحسن چوہان نے بھی ن لیگ کی لیڈر شپ کو ماضی کی مشہور خواتین کا طعنہ دیا اور ایک گلوکارہ کا نام لے کر کہا، وہ یاد ہیں آپ کو؟ ایک اور خاتون کا نام لے کر کہا آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا، کسی کو یاد ہے کہ وہ یاد کرائیں۔

انہوں نے اپوزیشن ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیخ کر ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

تازہ ترین