• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اگلے ہفتے اسپتال میں داخل ہونگے، حسین نواز

نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کروایا جائیگا، حسین نواز


سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کروایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ اینجیوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پراثر پڑتا ہے لہٰذا گردوں میں تکلیف کے پیشِ نظر ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ سرجن کی دستیابی کے بعد ہی اسپتال میں داخلے کا دن بتا سکوں گا، بہرحال اگلے ہفتے نوازشریف اسپتال میں داخل ہو جائیں گے۔

حسین نواز نے کہا کہ نوازشریف کے بائی پاس کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین