• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ہیوسٹن کی فیکٹری میں دھماکا، دو افراد ہلاک

امریکا: ہیوسٹن کی فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔


امریکا کا شہر ہیوسٹن علی الصبح زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھماکا ایک مینوفیکچرنگ فیکٹری میں ہوا، دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے شمال مغربی حصے میں موجود مینوفیکچرنگ فیکٹری کی عمارت میں صبح کے وقت زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت کا ملبہ نصف میل دور تک جا گرا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی گھر بھی لرز اٹھے اور گھروں کے دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز حکام نے قابو پالیا، دھماکے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

تازہ ترین