• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا وائرس سے 26 افراد ہلاک، تفریحی مقامات بند

چین: کورونا وائرس سے 26 افراد ہلاک، تفریحی مقامات بند


چین میں خطرناک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی، جس کے بعد وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے شنگھائی کا ڈزنی لینڈ، بیجنگ کے تفریحی مقامات سمیت تاریخی دیوار چین کا ایک سیکشن بھی بند کردیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے چین میں کورونا وائرس کے کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک چین میں خطرناک وائرس کے 830 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس چمگادڑ کا سوپ، چوہے کھانےسے پھیلا

صوبے ہیبی کے 13 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ ،ٹرین اسٹیشن ،تھیٹر، لائبریریوں سمیت دیگر عوامی مقامات بند کردیئے گئے ہیں۔

ووہان اور بیجنگ میں عوامی تقریبات مسنوخ کردی گئی ہیں۔ ووہان شہر مکمل بند ہے، ووہان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے نیا اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے۔ ادھر جاپان اور سنگاپور میں بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین