• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سندھ کا ایک ہی کالج میں تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات انتظامی و کلریکل اسٹاف کے تبادلے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے مختلف کالجز میں تعینات انتظامی اور کلریکل اسٹاف (گریڈ پانچ تا 17؍) کے تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں ایک ہی کالج میں تین سال سے تعینات ملازمین کی ٹرانسفر کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے سیکشن افسر (جی اے) کے دستخط سے جاری کردہ ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ تعلیم کے تحت ایک ہی کالج میں تین سال سے زائد عرصہ تک انتظامی / کلرکل اسٹاف کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہی کالج میں تین سال تک مسلسل تعیناتی موثر ایڈمنسٹریشن کے اصولوں کیخلاف ہے اور ممکنہ طور پر اسٹاف مخصوص جگہ پر تعیناتی سے ذاتی مفادات وابستہ کر لیتا ہے۔ اسی لیے گریڈ 5؍ تا 17؍ کے انتظامی / کلرکل اسٹاف کو ایک جگہ پر تین سال سے زائد عرصہ تک تعینات نہ رکھنے کیلئے روٹیشن پر رکھا جائے گا۔ تاہم، اس بات کا خیال بھی رکھا جائے گا کہ کم گریڈ کے ملازمین کو ان کے گھر کے قریب ہی پوسٹنگ دی جائے گی تاکہ انہیں آمد و رفت میں آسانی ہو۔ خط میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل کرائے۔

تازہ ترین