• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تحفظ انسانی بقا ء کے مترادف ہے، جرمن چانسلر

ڈیووس(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ انسانی بقا کے مترادف ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے چانسلرمرکل نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ کام کرے۔ چانسلر میرکل کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے طے پانے والے پیرس معاہدے پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا، اس لیے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔ میرکل کے مطابق اگر یورپی ممالک 2050 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو نہیں پا سکتے تو صنعت اور معاشرے میں تیزی سے تبدیلی لانے کی ضرورت پڑے گی۔
تازہ ترین