راولپنڈی(اپنے پورٹر سے)ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی ہے۔بار وفد کی قیادت صدر ملک غلام مصطفی کندوال نے کی۔وفد میں سینئر نائب صدر سید حسنین کاظمی،نائب صدر راجہ منیر،جنرل سیکرٹری محمد فیصل ملک،فرزانہ عزیز،عبدالقیوم،عظمت خٹک اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔وفد نے چیف جسٹس کو مبارکباد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔