• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران بنگش کی باغ ناران اچانک آمد، عوامی تجاویز پر احکامات جاری کئے

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے سب سے پہلے عوام پھر آرام وژن کے تحت جمعہ کو پشاور کے مصروف ترین پارک باغ ناران کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ اور ڈپٹی ڈایئریکٹر پی ڈی اے ہارٹیکلچر منظور یوسف نے معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔ باغ ناران میں فراہم کی گئی مختلف سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کامران بنگش نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ باغ ناران خیبرپختونخوا کا واحد پارک ہے کہ جس کو نہ صرف پاکستانی بلکہ افغان شہری بھی استعمال کرنے آتے ہیں۔ یہاں پر جلد از جلد بین الاقوامی معیارکا ایک وزٹر سہولت پوائنٹ قائم کیا جائے جہاں پر آنے والے والوںکو پارک کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی جائیں۔ وہاں پر موجود لوگوں سے مصافحہ کرتے ہوئے کامران بنگش نے ان سے باغ کی بہتری بارے تجاویز بھی لیں اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واک ٹریک کو بھی جلد از جلد عوام کے لئے کھول دیا جائیگا۔ اور باغ میں جہاں کہیں بینچز، کرسیاں، واش رومز اور مزید پودے لگانے کی گنجائش ہے وہاں لگائی جائیں۔
تازہ ترین