• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر آباد اور سکند پور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

پشاور (نیوز ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان کی خصوصی ہدایت پر ٹی او آر محمد بلال ‘ اے ٹی او آر ایازدرانی ‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرزقیصر باچہ اور فضل محمود کے ہمراہ سکندر پورہ اور نشتر آباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اس دوران غیرقانونی تعمیرات اور کیبن مسمارکردئیے گئے جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان بھی ضبط کرلیاگیا اس دوران ٹی او آر نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں تاکہ عوام کو آمدو وفت اور آنے جانے میں مشکلات پیش نہ ہوں ۔ اس دوران انہوں نے ضبط شدہ سامان ٹائون ون کے سٹورمیں پہنچادیا اس دوران ٹی او آر نے کہاکہ ضبط شدہ سامان کسی کوبھی واپس نہیں کیاجائیگا ۔
تازہ ترین