• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس بےقابو، 41 ہلاکتیں

چین میں کورونا وائرس بےقابو، 41 ہلاکتیں


چین میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔ سرکاری کمیشن برائے صحت کے مطابق وائرس سے اب تک1287 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

کمیشن کے مطابق 29 صوبوں میں شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، ان میں سے 237 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب فرانس نے بھی اپنے ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے، جس سے 3 افراد اب تک بیمار ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا میں کورونا وائرس اب تک 2 افراد کو اسپتال پہنچا چکا ہے۔

تازہ ترین