• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، رواں ماہ صوبے بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 8ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے تھے۔

دوسری جانب صوبے کے 15اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم 27 جنوری سے شروع ہورہی ہے ۔

تازہ ترین