• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان, کوروناوائرس کےشبہ میں چینی باشندہ اسپتال میں داخل

ملتان, کوروناوائرس کےشبہ میں چینی باشندہ اسپتال میں داخل


ملتان کے نشتر اسپتال میں کوروناوائرس کےشبہ میں چینی باشندہ زیرعلاج ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 40 سال کا چینی باشندہ فینگ فین انڈسٹریل اسٹیٹ کیمپ میں رہائش پذیر ہے اور وہ 21 جنوری کو براستہ کراچی چین کے شہر وہان سے ملتان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندہ سی پیک منصوبے پر کام کر رہا تھا ، ڈاکٹرز کے مطابق چینی باشندے کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے مزید تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر وفاقی محکمہ صحت نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیئے ہیں ، سری لنکن، تھائی ایرویز، ایئرچائنا اور پی آئی اے کی مشرق بعید سے آنے والی پروازوں کے مسافروں میں کورونا وائرس کی چانچ کے لیے تھرمل اسکینر سے معائنہ کیا جائے گا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ابھی تک کسی مسافر میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب چین کے شہر ووہان میں کوروناوائرس سے مزید 15افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور اس طرح وہاں کوروناسےہلاک افرادکی تعداد41 ہوگئی ہے جبکہ 1300سے زائد افراد متاثر ہیں۔

چین کے وسطی صوبےہوبئی کے13شہروں میں آمدورفت پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، امریکا کے شہر ہیوسٹن اور سیاٹل کے بعد ریاست فلوریڈا میں بھی کرونا وائرس کا مریض سامنے آگیا ہے جس کے بعد امریکا میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

فرانس میں بھی کروناوائرس کے3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، سنگاپور، ویت نام، جاپان ،جنوبی کوریا سمیت 9 ملکوں میں کورونا کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکی صدرٹرمپ نے کوروناوائرس سےنمٹنےکے لیے اقدامات پر چین کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ چین نےکورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بہت محنت کی۔

تازہ ترین