• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں جہاں برف باری نے نظامِ زندگی منجمد کردیا ہے، وہیں نوجوانوں نے برف سے ڈھکے میدانوں پر اسکیٹنگ اور آئس اسکیٹنگ کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ہنزہ میں درجۂ حرارت منفی 9 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، اتنی سردی میں لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، ہر طرف برف ہی برف ہے۔

کچھ نوجوانوں نے ان برفیلے میدانوں میں اسکیٹنگ اور آئس اسکیٹنگ کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سال اب تک 80 لڑکے اور لڑکیاں اسکیٹنگ کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ہنزہ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری، زمینی رابطہ منقطع

تربیت حاصل کرنے والے 2 نوجوان کھلاڑی آئس اسکیٹنگ میں ملکی سطح پر گلگت بلتستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: برف سے جمی جھیل پر آئس اسکیٹنگ

منتظمین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں روایتی کھیل کود نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے لیے موسم کے مطابق سرگرمیاں ان کو ذہنی طور پر تندرست رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

تازہ ترین