• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز: بے قابو بھینس کا شہریوں پر حملہ، ٹانگ توڑ دی

نوشہرو فیروز: بے قابو بھینس کا شہریوں پر حملہ


سندھ کے شہر نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ میں بے قابو بھینس نے شہریوں پر حملہ کر دیا، بھینس کے ٹکر سے ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

شہریوں نے کافی جدوجہد کے بعد بہت مشکل سے اس بے قابو بھینس پر قابو پایا۔

واقعہ نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ میں پیش آیا جس میں پالتو بھینس رسہ ٹوٹ جانے سے گھر سے باہر بھاگ گئی اور راستے میں آنے والے افراد پر حملے کرتی رہی۔

بھینس کے حملے کی زد میں آکر ایک شخص کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: میری بھینس کو ڈنڈا کیوں مارا؟

یہ بھی پڑھیئے: مچھلی چھیننے پر عقاب بھینس اور سارس سے لڑ پڑا

بے قابو بھینس کو قابو کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے کافی مشکل کے بعد اُس پر قابو پایا۔

تازہ ترین