• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینس کالونی میں لگی آگ تاحال بے قابو

بھینس کالونی میں لگی آگ تاحال بے قابو

کراچی میں بھینس کالونی کے برابر میں خالی پلاٹ میں انڈسٹری زون کے پلاسٹک کے کچرے میں لگنے والی آگ2 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ۔

کراچی ڈیری فامرز کا کہنا ہے کہ کچرے میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی قابو نہیں پاسکتی ہے ۔

آل کراچی ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر ایک پر واقع ڈیری فارم کے برابر ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے خالی پلاٹ میں رکھے پلاسٹک کے کچرے میں آگ لگ گئی ۔

شاکر عمر کا کہنا تھاکہ خالی پلاٹ کے ساتھ بھینسوں کا باڑہ بھی ہیں ،آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ بھی دیر سے پہنچی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا تھا ،پھر صرف ایک فائر بریگیڈ کی گاری نے آگ بجھانے کی کوشش کی ،لیکن پلاسٹک ہونے کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی ۔

ڈری فارمز نے فائر برگیڈ حکام سے مزید گاڑیاں بھجنے کی اپیل کردی ہے ۔


تازہ ترین