• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیراعظم ہاؤس کی بھینس نواز شریف کو دوں گا‘‘

وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسوں کی نیلامی میں ن لیگ کے کارکن نے ایک بھینس خرید لی اور کہا کہ وہ یہ بھینس نوازشریف کو تحفے میں دے گا ۔

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی آج دن 11 بجے منی ڈیری فارم پی ایم ہائو س میں شروع ہوئی۔

اس موقع پر خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے،اس موقف پر وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے کہا کہ یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے۔

وزیراعظم ہاؤس کی تین بھینسیں،4 کٹیاں اور ایک کٹا 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کردی گئیں۔

مسلم لیگ ن کے دو کارکنان نے دو بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینسیں نواز شریف کی نشانی ہیں اور وہ اسے اپنے ڈیرے میں رکھیں گے۔

تیسری کٹی ایک لاکھ 82 ہزار میں تلہ گنگ کے شہری نے خریدی۔

اس نیلامی میں ایک کٹی 2لاکھ 15ہزار،دوسری 2لاکھ 70ہزار میں نیلام کی  گئی یہ دونوں کٹیاں مسلم لیگ ن کے کارکن فخر وڑائچ نےخریدیں۔

واضح رہے کہ بھینسوں کی نیلامی سے متعلق جاری کردہ نوٹس کے مطابق مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔


تازہ ترین