• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا زینب الرٹ بل اصولی طور پر اپنانے کا فیصلہ

وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے زینب الرٹ بل اصولی طور پر اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہمیشہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

حکومت نے بچوں کی حفاظت اور صحت یقینی بنانے کے لئے زینب الرٹ بل اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بچوں کو محفوظ ترین ماحول کی فراہمی ان کا مشن ہے۔

تازہ ترین