• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کمیٹی، زینب الرٹ ایکٹ2019،معذوری بل 2018 کی منظوری

اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2019ءاور آئی سی ٹی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹی بل 2018ءکی منظوری دیدی جبکہ انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016ءکی بعض دفعات کے غلط استعمال کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے، کمیٹی نے سیکرٹری خارجہ کی عدم موجودگی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ان بتا دیں کہ اگر آئندہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تو انکو سمن جاری کریں گے، کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حکومت کی جانب سے مناسب اقدام نہ اٹھانے پر تشویش کا اظہار کیا،کمیٹی کا اجلاس شازیہ مری کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں زینب الرٹ بل پر بحث کی گئی۔
تازہ ترین