• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مشی خان نے حکومت پر کڑی تنقید کردی


پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان  مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت پر شدید تنقید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان کا کہنا تھا کہ دن بہ دن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے ایک عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے ۔


مشی خان نے بتایا کہ ’گزشتہ دنوں اُن کا گزر ایک ڈھابے نما ہوٹل سے ہوا جہاں سے اُن کا دل چاہا کہ کھانے کے لیے کچھ خرید لیا جائے، انہوں نے پوچھا کہ کیا بنا ہے، بتایا گیا کہ کڑی پکوڑا ہے، جس کی قیمت 80 روپے تھی جس میں دو چھوٹے چھوٹے پکوڑے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گھر واپس آ کر کھانا کھاتے ہوئے سوچتی رہیں کہ عام آدمی کی اتنی تنخواہ نہیں ہوتی تو وہ کیسے 2 وقت کا کھانا کھا رہا ہے، شاید وہ ایک وقت کا کھانا بھی صحیح طریقے سے نہ کھا پا رہا ہو۔

اداکارہ نے حکومت پر طنز مارتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا شکریہ جنہوں نے تبدیلی کے نام پر عوام پر ایسا بم گرایا کہ ہر روز گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی کہ بچارے عوام کس طرح گزارا کررہے ہیں، مجھے اس بات کا بےحد افسوس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 19.7 فیصد سے 12.63 فیصد کے درمیان ہے ۔

تازہ ترین