وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ میڈیا کا ایک حصہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق سے متعلق غلط خبریں چلا رہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہم توقع کرتے ہیں کہ میڈیا وائرس سے متعلق خبروں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا ، برائے مہربانی قوم میں بےچینی نہ پھیلائیں اور کورونا وائرس سے متعلق خبریں دینے سے پہلے حقائق احتیاط سے چیک کرلیں۔
واضح رہے کہ میڈیا ذرائع کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں کوروناوائرس کےشبہ میں چینی باشندہ زیرعلاج ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 40 سال کا چینی باشندہ فینگ فین انڈسٹریل اسٹیٹ کیمپ میں رہائش پذیر ہے اور وہ 21 جنوری کو براستہ کراچی چین کے شہر وہان سے ملتان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی باشندہ سی پیک منصوبے پر کام کر رہا تھا ، ڈاکٹرز کے مطابق چینی باشندے کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے مزید تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں ۔